اقتصادی بحران کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے، عثمان ڈار

اقتصادی بحران کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے، عثمان ڈار


اسلام آباد:  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی بحران کے باوجود، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اگلے مالی سال کے لئے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے منگل کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک صرف اس وقت ترقی حاصل کرسکتا ہے جب معاشرے کے تمام طبقات ٹیکس ادا کریں ۔ انہوں نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ نہ کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتصادی حالات کی وجہ سے 21-22 کے گریڈ کے اعلی حکام کی تنخواہ اور وزراءکی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کو اپنایا ۔ انہوں نے کہا کہ پھیری والے آئس کریم بیچنے والے اور درزی روزانہ 000 30 روپے سے زائد رقم کماتے ہیں تاہم اس کے باوجود وہ ٹیکس ادا نہیں کر تے ۔

عثمان ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اگلے مالی سال کے لئے ٹیکس ہدف مقرر کرنے کے لئے سخت اقدامات کیے ہیں۔عثمان ڈار نے عوام پر زور دیا کہ وہ موجودہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اندرون و بیرون ملک خفیہ اثاثے ظاہر کریں ایک سوال پر، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت اور پی ٹی آئی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہا ہے ۔