شعیب اختر باﺅلنگ کے لیے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا :یووراج سنگھ

شعیب اختر باﺅلنگ کے لیے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا :یووراج سنگھ

نئی دہلی: گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی بیٹسمین یووراج سنگھ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ شعیب اختر کی باﺅلنگ سے خوفزدہ رہتے تھے۔

c25e0688381e211ae06e063aa7986052

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے سابق جارحانہ بھارتی بلے باز نے کہا کہ شعیب اختر باﺅلنگ کے لیے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا اور کھیلنے کیلئے بڑا حوصلہ دکھانا پڑتا تھا۔ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شعیب اختر نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یووراج راک سٹار،میچ ونر، بہترین دوست اور زبردست جونیئر ہیں۔

32a0e9ab5370a772fed9d69fe5ae1856

راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ بھارت نے آپ سے بہتر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین پیدا نہیں کیا۔ یووراج سنگھ نے نیک خواہشات کیلئے شعیب اختر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ 37 سالہ یووراج سنگھ نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2000 میں کینیا کے خلاف کیا تھا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی انٹری 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہوئی۔انہوں نے 40 ٹیسٹ ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی20 مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ یووراج سنگھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 33 کی اوسط سے 1900، ون ڈے کرکٹ میں 36 کی اوسط سے 8701 رنز جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں 1177 رنز بنائے۔