سرفراز احمد کا شر انگیزی پھیلانے کی کوشش کرنے والے صحافی کو منہ توڑ جواب

سرفراز احمد کا شر انگیزی پھیلانے کی کوشش کرنے والے صحافی کو منہ توڑ جواب

ٹاﺅنٹن :قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شر انگیزی پھیلانے کی کوشش کرنے والے صحافی کو منہ توڑ جواب دیکر خاموش کروادیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ایک غیر ملکی صحافی نے سر فراز احمد سے سوال کیا کہ ’بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھارتی شائقین نے سٹیو سمتھ اور ڈیو ڈ وارنر سے بدتمیزی کی تھی جس پر ویرات کوہلی کو ان سے معافی مانگنی پڑی تھی،آپ کے خیال میں کیا پاکستانی شائقین کرکٹ بھی سمتھ اور وارنرکے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کریں گے‘؟،۔

سرفراز احمد اس غیر ملکی صحافی کے سوال میں چھپی شر انگیزی بھانپ گئے اوراسے جواب دیا کہ ’میرے خیال میں پاکستانی شائقین بھارتیوں جیسی گری ہوئی حرکت نہیں کریں گے ، وہ کرکٹ اور کرکٹرز سے بے پناہ محبت کرتے ہیں “۔

یاد رہے کہ دی اوول،لندن میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے دوران بھارتی تماشائی آپے سے باہر ہوگئے اور سٹیو سمتھ پر آوازیں کسنے لگنے جسکے جواب میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی بیٹنگ کے دوران تماشائیوں کے پاس گئے اور انہیں چپ رہنے کا مشورہ دیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی اس واقعے پر بھارتی شائقین سے ناراض نظر آئے۔

کوہلی نے کہا کہ سٹیو سمتھ نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ انہیں تنگ کیا جاتا، بھارتی شائقین نے بری مثال قائم کی ہے۔بھارتی کپتان نے بھارتی شائقین کی جانب سے سٹیوسمتھ کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر آسٹریلوی کرکٹر سے معذرت بھی کی۔