سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ،26افراد زخمی

سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ،26افراد زخمی

ابہا:حوثی  باغیوں نے سعودی ایئر پورٹ پر حملہ کردیا جس کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت 26افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی شہر ابہا کے ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں نے  میزائل سے حملہ کیا ۔

ایجنسی کے مطابق زخمی افراد میں سے 8کو تشویشناک حالت میں ہسپتال متنقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور سعودی فورسز نے ایئرپورٹ میں گھیرے میں لے لیا ہے۔