سائیکل چلایئے،بھرپور اور صحت مند زندگی گزاریے

سائیکل چلایئے،بھرپور اور صحت مند زندگی گزاریے
کیپشن: image by instagram account:ciptagunawan

لاہور:سائیکل چلاناایک بہترین ورزش ہے جو انسانی جسم کو صحت مند اور توانا رکھنے کے لیےازحد ضروری ہے،سائیکل چلانے والے افراد موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے ۔ 

 

ایک مشہور قول ہے کہ جان ہے تو جہان ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ روزمرہ کے معمولات انسان تب ہی بہترین طریقے سے سر انجام دے سکتا ہے جب وہ جسمانی طور پر مکمل صحت مند اور چاق و چوبند ہو۔

آج کل کا مشینی طرز زندگی انسان کو چست و توانا رہنے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے،اس لئے ضروری ہے کہ ہم روزانہ اپنے لئے کچھ وقت نکالیں۔سائیکل چلانا انسانی جسم کے لئے بہترین ورزش ہے،اس کے بے شمار طبی وجسمانی فوائد ہیں۔ وزن کم کرنے والے افراد سائیکل چلانا شروع کر دیں اس سے جسم میں کیلوریز جلنے کا عمل تیز ہوتا ہے اور موٹاپا دور ہوتا ہے۔

سائیکلنگ کے دوران خون تیز ہوتا ہے اور دماغ میں آکسیجن پہنچنے کا عمل تیز ہوتا ہے جس سے نہ صرف یاداشت میں بہتری آتی ہے۔ پھیپھڑوں میں آکسیجن جانے کا عمل زیادہ موثر ہوتا ہے اور انسان اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔

 سائیکل چلانے سے پر سکون نیند آتی ہے اور یوں انسان سارا دن ہشاش بشاش رہ کرزندگی کے روز مرہ کام با آسانی سرانجام دے سکتا ہے۔