پی آئی اے نے حج پروازوں کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

پی آئی اے نے حج پروازوں کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی
کیپشن: image by PIA

لاہور : پاکستان ائیرلائن نے حج آپریشن کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ، رواں برس 84 ہزار پاکستانی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرینگے ، پاکستان ائیرلائن نے رواں برس حج آپریشن کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ، 84 ہزار کے قریب عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے ، پی آئی اے کی پہلی پروز 300 حجاج اکرام کو اسلام آباد سے سعودی عرب لے کر جائیں گی ۔پی آئی اے کی پرواز سے 14سو چالیس حجاج اکرام اسلام آباد اور 15 سو ایک سو پچیس حجاج اکرام کراچی ، 8 ہزار 7 سو چالیس پشاور ، 4 ہزار تین سو سیالکوٹ ، 5 ہزار 3 سو ملتان ، 17 سو فیصل آباد ، 8 ہزار 794 افراد کوئٹہ اور 639 حجاج سکھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

حج پروازوں کا آغاز چار جولائی سے ہوگا جبکہ سعودی عرب سے حجاج اکرام کی واپسی کا سلسلہ 17 اگست سے شروع ہوگا۔