بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ضمانت پر رہا

 بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ضمانت پر رہا
Image Source: Mohammad Adil twitter Account

لندن : لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے، لندن پولیس کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو ناکافی ثبوت ہونے کی بنا پر رہا کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق، متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو لندن پولیس نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، بانی ایم کیو ایم کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر رہا کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے  لندن میں الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھا پہ مار کران کو  گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کو مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، الطاف حسین کی ممکنہ گرفتای 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی تھی۔