نواز شریف کے علاج کے اخراجات کی تفصیل سامنے لائی جائے، حسین نواز

 نواز شریف کے علاج کے اخراجات کی تفصیل سامنے لائی جائے، حسین نواز
کیپشن: Image Source: Hussain Nawaz Twitter Account

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزاے حسین نواز نے وزیر اعظم عمران خان سے نواز شریف کے علاج کے اخراجات کی تفصیل مانگ لی۔ 

 
تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزاے حسین نوازنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج کے اخراجات کی تفصیل سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے اور  کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کے علاج کا جو بل ادا  کیا ہے وہ سامنے لایا جائے۔

حسین نواز  نے مزید  کہا   کہ اگر وزیر اعظم ایسا نہیں کر سکتے تو خود کو جھوٹا تسلیم کر لیں۔

45ecb8b7ec006a8422d443a8ef34b184

یاد رہے کہ کل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنا علا ج قومی خزانے سے کروایا ہے جبکہ ان کے اپنے ارب پتی بیٹے لندن میں مہنگے ترین گھروں میں رہتے ہیں۔