دنیا بھر میں کورونا کے 75 لاکھ 95ہزار سے زائد کیسز، اموات 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا کے 75 لاکھ 95ہزار سے زائد کیسز، اموات 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 75 لاکھ  95 ہزار 794 ہو گئی ۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 38 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 53 ہزار 902 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 76 ہزار 719 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 497 اموات ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی ۔ امریکہ میں 20 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل  میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 204 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 8 لاکھ پانچ ہزار تک پہنچ گئی جبکہ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں کورونا سے مزید 216 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 6 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ دو ہزار سے بڑھ گئی ۔برطانیہ میں کورونا نے مزید 245افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 41 ہزار 279 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 98 ہزار سے زیادہ ہو گئی ۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 8 سو سے تجاوز کرگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزارسے تجاوز کرگئی ۔پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار ایک سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ  14 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔