طالبان کے دو ہزار قیدی جلد رہا کردیں گے، افغان صدر

طالبان کے دو ہزار قیدی جلد رہا کردیں گے، افغان صدر

کابل:افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھی واضح کریں کہ وہ تمام قیدیوں کو رہا کریں گے۔اشر ف غنی نے کہا کہ وہ قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان رواں سال فروری میں امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت افغان حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدی رہا کرنے ہیں، افغان حکومت اب تک 3 ہزار قیدی رہا کر چکی ہے۔