احتساب عدالت نے شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا

لاہور:احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا ،احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز میں 11جون کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے تحریری حکم جاری کیا ۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو فرد جرم کے لیے طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

شہباز شریف کے وکیل نے کرونا وائرس کی رپورٹ جمع کروائی جس کے مطابق شہباز شریف کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے سماعت تینوں ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے حکم دیا کہ شہباز شریف یکم جولائی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہوں۔