پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو پاکستان دشمن بجٹ قرار دیدیا

پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو پاکستان دشمن بجٹ قرار دیدیا
کیپشن: حکومت اس وقت لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے بیروزگار کر رہی ہے، شیری رحمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے مالی سال 21-2020 کے وفاقی بجٹ کو پاکستان دشمن بجٹ قراردے دیا۔وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 21-2020 کا 71 کھرب 37 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جب کہ پی پی نے بھی بجٹ کو پاکستان دشمن قرار دیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کورونا کے علاوہ ٹڈی دل کا سامنا ہے، نہ فنانس کمیٹی کو آن بورڈ لیا گیا اور نہ ہی بجٹ پر کوئی بحث ہوئی، یہ کوئی بجٹ نہیں بلکہ اکاؤنٹنگ ایکسر سائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِس حکومت نے 18 ماہ میں جتنے قرض لیے، اتنے کسی حکومت نے نہیں لیے تھے اور حکومت اس وقت لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے بیروزگار کر رہی ہے۔ بجٹ میں صرف اعداد شمار آگے پیچھے کیے گئے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ کسی شعبے کا دوست بجٹ نہیں بلکہ پورے پاکستان دشمن بجٹ ہے۔