راولپنڈی میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 9 زخمی ہوگئے

راولپنڈی میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 9 زخمی ہوگئے
کیپشن: پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

راولپنڈی کے علاقے صدر میں کوئلہ سینٹر چوک پر  دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو  سیل کردیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  دھماکے میں جاں بحق  شخص کی شناخت عارفین کے نام سے ہوئی ہے۔