پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

ابوظبی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی شاندار بلے بازی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ6 (پی ایس ایل) کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنی اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز  میں 133  رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کے بلے باز جیک ویدرالڈ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ اعظم خان 26 ، عثمان خان 14 اور آندرے رسل نے 13 رنزبنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی ، محمد وسیم جونیئراور محمد موسیٰ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ  عاکف جاوید اورشاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز عثمان خواجہ اور کولن منرو نے ابتداء ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور مخالف ٹیم کے بولرز پر حاوی ہو گئے۔ 134 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 اوورز میں 137 رنز کے ساتھ حاصل کرلیا۔

 کولن منرو نے 36 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ عثمان خواجہ بھی 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔