سوئٹزر لینڈ میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے، پاکستانی نژاد شبیر چیمہ بھی امیدوار

سوئٹزر لینڈ میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے، پاکستانی نژاد شبیر چیمہ بھی امیدوار
سورس: file

برن: سوئٹزرلینڈ کے علاقے سولو تھرن میں  کل ہونےوالےلوکل گورنمنٹ انتخابات میں 13نشستوں پر 52 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) کے مرکزی رہنما اور بیلاخ سٹی سے لوکل گورنمنٹ کےواحد پاکستانی نژادامیدوار محمد شبیر چیمہ بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مذکورہ علاقے میں 10 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جو کارکردگی کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخابات کرینگے۔

 قبل ازیں شبیر چیمہ کاکہناتھاکہ کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے دن رات ایک کرنے والوں کو کبھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں 13سال کے دوران جو خدمات پیش کیں وہ ہماری کامیانی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کل ہونیوالے انتخابات میں نہ صرف وہ بلکہ ان کی پارٹی بھی بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر عوامی خدمت کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔