بجٹ کو پاس ہونے سے روکا جائے: نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت

بجٹ کو پاس ہونے سے روکا جائے: نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت
سورس: file

اسلام آباد :  بجٹ 2021-22ءکے حوالے سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔دونوں رہنماؤں نے  بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا۔

نیو نیوز کے مطابق شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران پارٹی قائد میاں محمد نواز شرفی  نے ہدایت کی کہ جو بجٹ عوام کے حق میں نہیں اس کو منظور ہونے سے روکا جائے۔ وفاقی اور پنجاب کے بجٹ کو منظوری سے روکنے کےلئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ حکمت عملی تیار کی جائے۔

نواز شریف  کاکہناتھاکہ وفاقی اور پنجاب کے بجٹ پر عوام کوحقائق سے آگاہ کریں اور عوام کو بتائیں کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں ایک مرتبہ پھر ان سے ہاتھ کر دیا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ حکومت کے اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کو معاشی ماہرین کی مشاورت سے عوام کے سامنے لائیں۔

 شہبازشریف نے  نواز شریف کو یقین دہانی کروائی کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ ملا کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں بجٹ میں کسانوں کو ریلیف دیا جاتا تھا۔

پارٹی قائد نے حمزہ شہباز کو پنجاب بجٹ پر خصوصی ٹاسک دینے کی بھی ہدایت کر دی جبکہ پارٹی قائد نے ہدایت کی کہ حمزہ شہباز پنجاب کا ترقیاتی بجٹ استعمال نہ ہونے کا معاملہ اسمبلی فلورپر اٹھائیں۔