ملازمین کی تنخواہ 25 فیصد پہلے بڑھائی اب بجٹ میں مزید بڑھائیں گے: وزیراعلیٰ

ملازمین کی تنخواہ 25 فیصد پہلے بڑھائی اب بجٹ میں مزید بڑھائیں گے: وزیراعلیٰ
سورس: file

لاہور: پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ 25 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کمزور طبقوں پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالاجائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کے خد و خال کا  جائزہ لیا گیا۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اورترجیحات پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ کو فلاحی بجٹ بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر شعبہ زندگی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پائیدار اقدامات کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر کمزور اورمحروم طبقے کی فلاح پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔صوبے کے عوام کو بجٹ میں خوشخبریاں دیں گے۔بجٹ میں کمزور طبقوں پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا ہےاب بجٹ میں مزید اضافہ کریں گے۔محصولات میں اضافے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کو سرکاری ملازمین نے مسترد کردیا ہے۔