حکومت نے دباؤ کے باوجود بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، وزیر خارجہ

حکومت نے دباؤ کے باوجود بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، وزیر خارجہ
کیپشن: حکومت نے دباؤ کے باوجود بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، وزیر خارجہ
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ہم پر کافی دباوَ تھا، ہم نے دباؤ کے باوجود بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ معاشی گروتھ پرہے۔ گروتھ سےغربت کم اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اپوزیشن کے نقطہ نظر کو پارلیمنٹ میں سنیں گے جبکہ کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رواں سال گندم کی پیدوار بہت اچھی ہوئی ہے۔ گندم، مکئی، گنے، چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوئی اور زراعت کی ترقی کے لیے چین سے مدد لیں گے۔ ٹیکس مراعات سے ہم نے قیمتوں میں ٹھہراوَ لانا ہے۔ ہم نےا نکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کمی کی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران 29 ارب ڈالرکی ترسیلات زر متوقع ہیں۔ انڈسٹریل سیکٹر ترقی کرے گا۔ کوشش ہے کہ آئندہ سال گروتھ ریٹ 4.9 فیصد ہو۔