عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیراعظم

عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیراعظم
کیپشن: عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے اور کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے اور پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری آن لائن نفرت انگیز مواد اور انتہا پسندی کو روکنے کے اقدامات کرے جبکہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے لیکن مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں ہے اس لیے دیگر عالمی رہنماؤں کی طرف سے معاملے پر مؤثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔

وزیر اعظم نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں۔