بولیویا : سابق صدر اور آرمی چیف کو 10 سال قید

بولیویا : سابق صدر اور آرمی چیف کو 10 سال قید

لاہور:بولیویا میں غیر آئینی طریقے سے حکومت کا تختہ الٹنے پر سابق خاتون صدر ،سابق آرمی چیف  اور پولیس چیف کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیویا کی عدالت نے 2019 کے سیاسی بحران کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر سابق خاتون صدر جینین اینز سمیت اُس وقت کے فوجی سربراہ ولیمز کلیمن اور پولیس چیف کو  10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔جبکہ 4 سابق فوجی سربراہان کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں تاہم یہ کم درجے کی سزائیں ہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کا کہنا تھا کہ جینین انیز اُس وقت دائیں بازو کی سینیٹر تھیں اور انھوں نے نے 2019 کے صدارتی انتخابات کو قبول نہ کرتے ہوئے منتخب حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کیا۔

سابق خاتون  صدر نے عدالتی فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ  وہ بے قصور ہیں اور انصاف کے لیے بین الاقوامی اداروں سے رجوع کریں گی جب کہ فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج بھی کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں