شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی: پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا، شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں  دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں   پاک فوج کے جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور  دہشت گردوں کے ٹھکانےکومؤثر طریقےسے نشانہ بنایا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید  ہوا، جام شہادت نوش کرنیوالے 25 سالہ سپاہی شاہزیب کا تعلق امتیاز کوٹلی ستیاں سے تھا۔

مصنف کے بارے میں