پہلی مسکڈ مارشل آرٹس فائٹر انیتہ کریم کے لیے ایک اور اعزاز

پہلی مسکڈ مارشل آرٹس فائٹر انیتہ کریم کے لیے ایک اور اعزاز
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی مسکڈ مارشل آرٹس فائٹر انیتہ کریم نے تھائی لينڈ ميں ہونے والا مکسڈ مارشل آرٹ کا مقابلہ اپنے نام کرلیا ہے۔ انيتہ کريم نے آسٹريليا کی فائٹر کو مکے برسا کر لہولہان کرديا۔

گلگت بلتستان کے وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انيتہ کريم نے آسٹريليا کی فائٹر پر ايسے مکے برسائے کہ سنبھلنا مشکل ہوگيا۔ تين راؤنڈ پر مشتمل ميچ انيتہ کريم نے جيت ليا۔

مقابلے کے فوراً بعد انیتہ کے بھائی علومی کریم نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والی فیئر ٹیکس فائٹ پروموشن میں انیتہ ایک اور ڈبلیو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ 

مصنف کے بارے میں