اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی: حکومت کا اعلان 

اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی: حکومت کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ حکومت اپنے خلاف تنقید کو اصلاح کے طور پر لیتی ہے۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اداروں کے خلاف کبھی مہم نہیں چلائی۔ عمران خان آخری دن تک سمجھتے رہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں واضح طور پر کہا ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے سستا تیل لینے کی کہانی جھوٹی ہے۔ حماد اظہر نے حکومت جانے سے چند دن پہلے خط لکھا لیکن اس کا روس کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ 

مصنف کے بارے میں