وینا ملک کا اسد سے کیسا رشتہ تھا ، اہم انکشاف سامنے آگیا

وینا ملک کا اسد سے کیسا رشتہ تھا ، اہم انکشاف سامنے آگیا

دبئی: وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان تقریباََ ساڑھے تین سال رہنا والا رشتہ آخر کار خلع پرختم ہو گیا ۔مگر رشتہ ختم ہونے کے بعد نئے سے نئے انکشافات کا سلسلہ شروع ہے ۔

وینا ملک کے والد کا کہنا ہے کہ اسد خٹک سے کچا رشتہ ختم ہوگیا، وینا اور اسد کی سوچ میں فرق تھا، بہت کوشش کی کہ دونوں کے معاملات چلتے رہیں لیکن ممکن نہ ہوسکا ۔

وینا ملک کے والد نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شادی کے اخراجات وینا نے اٹھائے تھے،تین سال تک بہت کوشش کی کہ یہ رشتہ قائم رہے۔

اسکے علاوہ وینا ملک کے وکیل علی احمد کا مزید کہنا ہے کہ وینا کے مطابق اپنے شوہر اسد کی وجہ سے انہوں نے اپنا کیریئر عروج پر چھوڑا، لیکن اسد کا رویہ وقت گزرنے کے ساتھ تبدیل ہوتا رہا۔

وکیل علی احمد کا مزید کہنا ہے کہ ویناملک کو اسد کی وجہ سے نفسیاتی تشدد کا سامنا رہا، اسد نے وینا کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان کیا، عجیب سا رویہ اپنایا، وینا نے اپنے والدین کے ذریعے اسد کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کاکہا۔

وینا ملک کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عدالت کو بتایا ہے کہ اسد وینا پرنفسیاتی تشددکرتاتھا، اسد کی طرف سے وینا ملک کو گھرکے اخراجات کے لیے پیسے بھی نہیں ملتے تھے، اسد اپنی زندگی بھی وینا ملک کے خرچے پر گزار رہا تھا۔