لاہور: نامعلوم افراد نے سر عام لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

 لاہور: نامعلوم افراد نے سر عام لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

لاہور:حوا  کی ایک اور بیٹی کو تیزاب سے جھلسانے کا یہ واقعہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو افراد نے 25 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ متاثرہ خاندان کے بیانات اور لڑکی کے موبائل فون ریکارڈ کی مدد سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں