گوادر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پل کو نقصان

گوادر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پل کو نقصان

گوادر: پولیس ذرائع کے مطابق گوادر میں سربندر روڈ پر واقع پل کے نیچے دہشتگردوں نے بم نصب کر رکھا تھا جس کی پولیس کو اطلاع ملی۔ پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا لیکن ٹٰیم کے پہنچنے سے پہلے ہی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکھٹے کئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم کا وزن 5 سے 7 کلو تھا جس کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں