میچ فکسنک سکینڈل:شرجیل خان اور خالد لطیف کے بارے میں شواہد فراہم کیے جائیں ،شہری

میچ فکسنک سکینڈل:شرجیل خان اور خالد لطیف کے بارے میں شواہد فراہم کیے جائیں ،شہری

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا اختتام حسین یادوں کے ساتھ کچھ سپاٹ فکسنگ کے واقعات بھی چھوڑ گیا۔
میچ فکسنگ سکینڈ ل میں ملوث دو اہم کرکٹر ز شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف تحقیقات ابھی تک جاری ہیں ۔ جس کے لیے پی سی بی کی سپاٹ فکسنگ کمیٹی اپنے طورپر کام کر رہی ہے ۔
مگر اب اس معاملے میں عام پاکستانی شہری بھی شامل ہو گئے ہیں ۔ گزشتہ روز پی سی بی کو بہاولنگر کے ایک شہری عمر ریاض خان ولد محمد ریاض کا خط موصول ہوا ہے.

جس میں اس نے میچ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کرکٹرز کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”دونوں کھلاڑی بارہا اپنے اوپر میچ فکسنگ کے الزاماتکی تردید کرچکے ہیں ۔

لیکن ابھی تک ان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔شہری کا کہناتھا کہ اگر ان کے خلاف کسی بھی طرح کے کوئی شواہد یا دستاویزی ثبوت ہیں تو انہیں قوم کے سامنے لایا جائے “۔ تاکہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچ سکے ۔