ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ لاہور، اوکاڑہ اور بھکرسے 24 مشتبہ افراد گرفتار جبکہ فیصل آباد میں 16 اشتہاریوں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ لاہور میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں سرچ آپریشن کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ نولکھا اور قلعہ گوجر سنگھ میں شہریوں کی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق بھی کی گئی۔

ادھراوکاڑہ میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب پولیس نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 16 اشتہاریوں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں