لاہور: کم عمر بچیوں کو اغوا کر کے فروخت کرنے کا انکشاف

 لاہور: کم عمر بچیوں کو اغوا کر کے فروخت کرنے کا انکشاف

لاہور: لاہور میں کم سن بچیوں کو اغوا کے بعد بیچنے کا گھناؤنا دھندہ پکڑا گیا۔ عائشہ نامی خاتون اٹاری سروبہ سے اغوا ہونیوالی بچی مسکان کو فروخت کرنے کی غرض سے ساندہ راجگڑھ پہنچی۔ جہاں محلے داروں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت خاتون کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ عائشہ کی ساتھی خاتون رابعہ نے بچی کو اغوا کیا جبکہ ملزمہ عائشہ سے تفتیش جاری ہے۔ رابعہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شہر کے مختلف علاقوں سے کم عمر بچیوں کو اغواء کر کے فروخت کرتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں