کراچی : رینجرز کی کارروائی، 5 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی : رینجرز کی کارروائی، 5 مشتبہ افراد گرفتار

 کراچی: رینجرز نے گلشن معمار کے علاقے جمالی گوٹھ میں آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گھر گھر تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران شہر کے مضافاتی علاقے میں واقع گوٹھ کے رہائشیوں کی بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے تصدیق بھی کی گئی۔

جمالی گوٹھ میں ہونے والے سرچ آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں رات کی تاریکی میں شروع ہونے والا آپریشن صبح تک جاری رہا۔

کارروائی کے دوران رینجرز نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے متعلق تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں