محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی

لاہور: ملک بھر میں سردی  ایک بار پھر عروج پر ہے تو پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سرد ہواؤں کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کئی شہروں میں موسم خشک اور آسمان پر ہلکے بادل رہیں گے۔

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور سردی میں مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں