پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جس طرح لڑی کوئی اور نہیں لڑا، مریم اورنگزیب

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جس طرح لڑی کوئی اور نہیں لڑا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ چیلنج سمجھ کر لڑ رہے ہیں اور اس وقت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کم ہو گئے ہیں۔ کسی ملک نے ہماری طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا اب باتوں سے کچھ نہیں بنے گا کام کرنا پڑے گا۔ دہشت گردوں کے خلاف حکومت، فوج اور عوام کا کردار قابل تحسین ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں