متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری نے ساتھی کے پائوں سے بدبو آنے پر قتل کر دیا

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری نے ساتھی کے پائوں سے بدبو آنے پر قتل کر دیا

دبئی سٹی:متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے ایک پاکستانی الیکٹریشن نے معمولی بات پر مشتعل ہوکر اپنے ہی ہم وطن کا گلا کاٹ ڈالا۔ذرائع کے مطابق 22 سالہ پاکستانی الیکٹریشن اور اس کا ساتھی دوپہر کے وقفے کے دوران آرام کے لئے کمرے میں گئے تھے۔لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے پتہ چلا کہ دونوں میں شدید لڑائی ہوئی تھی۔ ساتھی محنت کشوں نے مداخلت کرکے لڑائی رکوائی لیکن چند لمحے بعد ہی 22 سالہ ملزم نے اپنے ہم وطن محنت کش پر حملہ کرکے اس کا گلا کاٹ ڈالا۔

ملزم نے پولیس کو بتایاکہ جب وہ آرام کے لئے لیٹے تو اس کے ساتھی نے اپنے پاﺅں اس کے منہ کے سامنے رکھ دئیے، جن سے شدید بدبو آرہی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے ساتھی کو پاﺅں پیچھے کرنے کو کہا مگر اس نے بات نہ مانی جس پر دونوں کے درمیان لڑائی ہوگئی۔ کچھ دیر بعد ملزم قریبی ویئر ہاﺅس گیا اور وہاں سے ایک تیز دھار استرا اٹھالایا جس کے ساتھ اپنے ہم وطن محنت کش کا گلا کاٹ ڈالا۔
خون میں لت پت نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے ساتھی محنت کش کو ہلاک نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ مشتعل ہوکر حملہ کر بیٹھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔