پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل کر لیا گیا

پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل کر لیا گیا

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل کرنے کی خصوصی تقریب ہوئی ہے جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔لوئرمیڈیم آلٹی ٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم فضائی اہداف کو ڈھونڈنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ ایل وائی 80 چینی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم ہے۔


اس موقع پر آرمی چیف نے کہا سسٹم فضائی خطرات سے نمٹنے کے لئے مددگار ثات ہو گا۔ موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم دور کے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔نئے ائیر ڈیفنس سسٹم کے حصول کے بعد ہمارا دفاع مضبوط اور طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں