دہشتگردی کے خاتمے میں اصل رکاوٹ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں: سراج الحق

 دہشتگردی کے خاتمے میں اصل رکاوٹ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں: سراج الحق

لاہور: سراج الحق نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں اصل رکاوٹ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ علما دہشتگردی کے خاتمے میں تعاون کریں علما تو خود دہشتگردی کا شکار ہیں۔ رانا ثنا اللہ کے بیان پر سراج الحق نے کوئی تبصرہ نہ کیا اور کہا کہ اللہ رانا ثنا اللہ کو ہدایت دے۔

پاناما کیس کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پوری قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ شام، لیبیا، عراق کی طرح پاکستان کو جغرافیائی اور نظریاتی طور پر تقسیم کر دیا جائے۔ دشمن ہمیں توڑنا چاہتا ہے اور جماعت اسلامی امت کو جوڑنا چاہتی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں