گوگل نے نیاسیکورٹی سسٹم متعارف کروا دیا

گوگل نے نیاسیکورٹی سسٹم متعارف کروا دیا

واشنگٹن :گوگل نے نیا ویب سیکورٹی نظام متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت وہ سسٹم جو پہلے انسان اور ربورٹ ہونے کی نشاندہی کرنا تھا وہ ختم ہو جائے گا۔ یہ سیکورٹی سسٹم سے اب پہیلی حل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ کمپیوٹر کو اکژ اس طرح کی پہیلی حل کرنے میں مشک ہوتی تھی
یہ خود کار بوٹس کی جانب سے ویب سائٹس تک رسائی کو روکنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔گوگل کے نئے سکیورٹی نظام میں کسی بھی شخص کے ویب سائٹ کے ساتھ رابطے کے انداز سے پہچانا جائے گا کہ آیا یہ انسان ہے کہ کمپیوٹر۔ اب زیادہ تر لوگوں کے لیے پہیلیوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ چیکس عموماً کنسرٹس کے ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹس پر استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ خود کار بوٹس کے ذریعے بہترین ٹکٹوں کی فروخت کو روکا جا سکے۔
مثلاً ایک خود کار نظام کسی بھی ویب سائٹ کے فارم کو بھرنے میں محض ایک سیکنڈ لگائے اور سا سارے عمل میں ماو¿س کو حرکت بھی نہ دے۔
گوگل کے تازہ ترین نظام میں یہ چیک باکس بھی ختم کر دیا گیا ہے بلکہ اب یہ خود ہی جائزہ لیتا ہے کہ انسان کس طرح سے ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں۔تاہم بعض مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے یہ سیکورٹی حرکت میں آسکتا ہے۔