آلو ، پیاز ، ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا

آلو ، پیاز ، ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

 آلو ، پیاز ، ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا

کراچی:  کراچی میں لہسن کی فی کلو قیمت 200 روپے کم ہوگئی ، آلو ، پیاز ، ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔بازار میں چھلے ہوئے لہسن کی قیمت گزشتہ ہفتے 480 سے 500 روپے کلو تھی تاہم نئی فصل کے آجانے کی بعد لہسن کی قیمت میں 200 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی، لیاقت آبا د میں چھلے لہسن کی قیمت 280 روپے ریکارڈ کی گئی۔

تاہم ٹماٹر کی قیمت ایک ہفتےکے دوارن 20 روپے اضافے سے 50 روپے جبکہ آلو اور پیاز کی قیمتیں 5، 5 روپے اضافے سے 25، 25 روپے ہوگئی۔