میٹرک سائنس اور آرٹس کے امتحانات کو دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا

میٹرک سائنس اور آرٹس کے امتحانات کو لے کر اہم فیصلہ سامنے آگیا

 میٹرک سائنس اور آرٹس کے امتحانات کو دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی: ملک میں 15 مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے باعث میٹرک سائنس اور آرٹس کے امتحانات کو لے کر اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین، قائم مقام ناظم امتحانات احسان الحق اور ڈائریکٹر اسکولز کراچی ریاض صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 سال بعد ملک میں مردم شماری ہو رہی ہے اور ہم اس میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے، مردم شماری کے وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے دوران اساتذہ کی کمی کا سامنا ہوگا اس لیے میٹرک کے امتحانات 2 مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 28 مارچ سے آرٹس گروپ کے امتحانات کا آغاز ہوگا جب کہ 15 اپریل سے سائنس گروپ کے امتحانات شروع ہوں گے۔