ٹی وی چینل میں براہ راست انٹرویو کے دوران اینکر بے ہوش

انقرہ: ترکی کے ٹی وی چینل پر صحافی مقامی سیاستدان کا براہ راست انٹرویو کرتے ہوئے اچانک بے ہوش ہوگیا، جب کہ انٹرویو دینے والا ترک سیاستدان اپنا فقرہ بھی مکمل نہ کر سکا۔

ترک میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ترک میڈیا کے چینل پر دو صحافی ترکی کے سابق وزیر اور حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے عمومی نائب صدر مہدی ایکر کا براہ راست دکھایا جانے والا انٹرویو کر رہے تھے کہ اسی دوران عبداقادر مہدی اونل نامی صحافی نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور ساتھ ہی بے ہوش ہو کر ایک طرف گرا پڑا۔
یہ واقعہ ٹی آر ٹی نیوز چینل کے مقبول عام پروگرام اناطولیہ آسکس پروگرام نشر ہونے کے دوران پیش آیا۔ یہ منظر انٹرویو دیکھنے والے ٹی وی ناظرین نے بھی دیکھا، تاہم اسی دوران عملہ صحافی کی مدد کے لئے لپکا، جس پر ترک سیاستدان مہدی ایکر بھی اپنا فقرہ مکمل کئے بغیر بے ہوش ہونے والے صحافی کی طرف دوڑے، جس کے ساتھ ہی چینل پر کمرشل اشتہارات چلنا شروع ہوگئے۔