سلمان بٹ کی واپسی سے متعلق مکی آرتھر کا اہم اعلان سامنے آگیا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کر دی اور کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا گیا ہے اور اسی دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم سلمان بٹ کی واپسی کی کوئی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا وہ وہ قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور تمام تر توجہ ورلڈکپ کیلئے ٹیم کی تشکیل پر مرکوز کر رکھی ہے۔جن کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہیں تربیتی کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے بعد ٹیم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔