ہولی نیکی کے قائم رہنے اور بدی کی شکست کا پیغام ہے، نواز شریف

ٓاسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے ہندوں کے تہوار”ہولی “ کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی کے تہوار میں امید کا پیغام ہے،آئین کی بنیاد پر شہریوں کے مساوی حقوق یقینی بنائیں گے ‘ کسی کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں آباد ہر قبیلے اور برادری کیلئے امن کا مرکز ہے۔ حکومت مذہبی اقلیتوں کے ساتھ قائد اعظم کا عہد نبھانے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ فسادیوں کے ہاتھوں خطرات سے اقلیتیں بھی متاثر ہوئی۔ ہولی کے تہوار میں امید کا پیغام ہے۔ باعث افسوس ہے کہ فساد کیلئے اسلام کے نام کو استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔ ملازمتوں اور دیگر معاملات میں اقلیتوں کو احساس محرومی نہیں ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سب یکساں ہو کر ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر کوئی خود کو آزاد سمجھے۔ ہولی کا تہوار نیکی کے قائم رہنے اور بدی کی شکست کا پیغام ہے۔