بھارت کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری زخمی

بھارت کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری زخمی

بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا ۔ لائن آف کنٹرول پر پھرنہتے شہریوں کونشانہ بنا نے لگا۔ بھارتی فوج کی چریکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک بزرگ اور لڑکی زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزیوں کامنہ توڑ جواب دیا ہے.

 بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چفر گاؤں کی 15 سال کی لڑکی اور 60 سال کے بزرگ زخمی ہوگئے۔جنہیں طبی امداد کےلیے عباس پور ہسپتال پہنچایا گیا.آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا ہے.بھارت کی جانب سے 3سال کےدوران1400سے زائد بار ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کی گئی ہے.