نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2 افراد ہلاک

نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2 افراد ہلاک
کیپشن: تصاویر:نیویارک ٹائمز

نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ہیلی کاپٹردریامیں گرگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹرحادثے میں2افرادہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں6 افراد سوار تھے جن میں سے مزید افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر انجن فیل ہوگیا جس کی وجہ سے وہ دریا میں گرکرتباہ ہوا۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک نجی فوٹو شوٹ کے لئے کرائے پر لیا گیا تھا۔