شامی پر الزامات کے بعد حسین جہان کا سابق شوہر بھی میدان میں آگیا

شامی پر الزامات کے بعد حسین جہان کا سابق شوہر بھی میدان میں آگیا

 نئی دہلی : بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے شوہر پر متعدد لڑکیوں کیساتھ تعلقات کے الزامات عائد کرتے ہوئے لڑکیوں کیساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کئے تو بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:اہلیہ کے الزامات ، محمد شامی بی سی سی آئی کے نئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

حسین جہان کے دعوؤں اور انکشافات کے بعد ہر روز نت نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں اور اب حسین جہان کے پہلا شوہر سیف الدین میدان میں آ گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ حسین جہان دولت اور شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند خاتون ہے۔ سیف الدین کا کہنا ہے کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ حسین جہان نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ وہ ایک حوصلہ مند خاتون ہے لیکن اب میرا اس کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔“

یہ بھی پڑھیں:بیوی کے الزامات ،محمد شامی کیخلاف ایف آئی آر درج

حسین جہان اور سیف الدین کی 2002ءمیں شادی ہوئی تھی اور بعد ازاں کچھ وجوہات کی بناءپر دونوں میں طلاق ہو گئی۔ حسین جہان تعلیم میں بہت اچھی تھی اور سیف الدین انہیں تب سے پسند کرتا تھا جب دونوں دسویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں، بڑی بیٹی دسویں کلاس میں پڑھتی ہے جبکہ دوسری چھٹی کلاس کی طالبہ ہے اور دونوں ہی وقتاً فوقتاً اپنی ماں سے ملتی رہتی ہیں۔ سیف الدین ”بابو سٹور“ کے نام سے سٹیشنری کی دکان چلاتا ہے ۔

  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں