کراچی:اپنی خاص گلوکاری اور سریلی آواز کے جادو میں پاکستانیوں اور بھارتیوں کو جکڑنے والے گلوکار عاطف اسلم نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں۔
عاطف اسلم کی 35 ویں سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے ان کو پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔عاطف اسلم 12 مارچ 1983 ءکو پنجاب کے شہر وزیرآباد میں پیدا ہوئے ۔
897123314e837095b30f286f16d56d5e
2004ء میں عاطف اسلم کی پہلی سولو البم 'جل پری' نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ایسی شاندار کامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر کسی سے سہی نہ گئی۔گلوکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد عاطف نے 2011ءمیں پہلی بار پاکستانی فلم ’بول ‘میں بھی کام کیا۔
سوشل میڈیا پر عاطف کے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے ان کے لیے سالگرہ کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
c6a0071fce1549770ed966cd40bd7e34