52 نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

52 نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: ایوان بالا سینیٹ کے 52 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا جب کہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

سیکرٹری سینیٹ کی زیرصدارت ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا۔  سیکرٹری سینیٹ نے قواعد کے مطابق صدارت کی ذمہ داری پریذائیڈنگ افسر سردار یعقوب ناصر کو سونپی۔ سردار یعقوب ناصر نے نومنتخب 52 ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد نو منتخب ممبران نے سینیٹ رول آف ممبرز اور حاضری رجسٹر پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں :نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا
 
 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہیں اٹھا سکے جب کہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر اسد اشرف  نے نہال ہاشمی کی خالی نشست پر حلف اٹھایا ہے۔ اسحاق ڈار سمیت 52 سینیٹرز 6 سال کے لیے ملک کے ایوان بالا کے رکن بن گئے ہیں جب کہ ڈاکٹر اسد اشرف  3 سال کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آج ہی عمل میں لایا جائے گا۔مسلم لیگ نون  نے  اتحادیوں سے طویل بیٹھک میں راجہ ظفر الحق کو چیئرمین  سینیٹ  کے  لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نےصادق سنجرانی  کو چیئرمین سینیٹ اور سلیم مانڈوی والا  کو ڈپٹی چیئرمین نامزد کر دیابلاول بھٹو زرداری نے رضاربانی  کیلئے الگ پارٹی  پلان  کا تذکرہ بھی کر دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو   نے بلاول بھٹو سے اظہار تشکر بھی کر دیا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں