ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفر الحق کو چئیرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا ، ذرائع

ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفر الحق کو چئیرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا ، ذرائع

مسلم لیگ ن کی جانب سے راجہ ظفرالحق کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین کیلئے عثمان کاکڑ کا نام فائنل کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق منیر ہاؤس میں مسلم لیگ ن اور انکی اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس راجہ ظفرالحق کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہپاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے بلوچستان کے نو منتخب سینیٹر صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی کیلئے سلیم مانڈوی والا کو نامزد کیا گیا ہے ۔ 

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کے کاغذات منظور ہو گئے ۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں