فاٹا اور ایم کیو ایم سینیٹرز نے صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی حمایت کا اعلان کردیا

فاٹا اور ایم کیو ایم سینیٹرز نے صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی حمایت کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: فاٹا اور ایم کیو ایم سینیٹرز نے اپوزیشن امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے آج ہونے والے انتخاب کیلئے فاٹا اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس،نہال ہاشمی پر 26 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

فاٹا سے منتخب ہونے والے سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ ہمارے تمام 8 ووٹ صادق سنجرانی کو ملیں گے۔ ایم کیو ایم کے سینیٹرعتیق شیخ نے بھی کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کا معافی نامہ مسترد کردیا،مقدمہ چلانے کا فیصلہ

اپوزیشن کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ امیدوار سلیم مانڈوی والا نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جبکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج شام چار بجے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفر الحق کو چئیرمین سینٹ کا امیدوار نامزد کر دیا ، ذرائع

مسلم لیگ (ن) نے بھی چیئرمین سینیٹ کے لئے نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نمبر گیم پوری ہے اور ہمیں جماعت اسلا می اور اے این پی کی بھی حمایت حاصل ہے جبکہ ایم کیو ایم نے ابھی ہماری حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔