پی سی بی کا ٹی 10 لیگ پاکستان میں کرانے کا فیصلہ ، ذرائع

پی سی بی کا ٹی 10 لیگ پاکستان میں کرانے کا فیصلہ ، ذرائع

لاہور: پی ایس ایل کے کامیاب تجربے کے بعد ٹی 10 لیگ پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رواں سال ستمبر میں ٹی 10 لیگ کروانے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے جس کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات میں دس، دس اوورز کی لیگ پاکستان میں کرانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات طے ہوگئے تو ستمبر میں ٹی ٹین پی ایس ایل کرائی جائے گی۔ لیگ میں موجودہ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ہی حصہ لیں گی تاہم کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے الگ ڈرافٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ میں تاریخ رقم کر دی !ایسا کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے باؤلر بن گئے
  
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر متحدہ عرب امارات میں ہی ٹی10 لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا، کھلاڑیوں کو لیگ کی اجازت دینے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 10 لیگ میں سنچری اور نصف سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی ؟ جانیئے
  

خیال رہے کہ پچھلے سال دسمبر میں ہونے والی ٹی 10 میں 6 ٹیموں نے حسہ لیا تھا جن میں بنگال تائیگرز ، کیرالہ کنگز ، مراٹھا عریبیئن ، پختون ، ٹیم سری لنکا کرکٹ ، پنجابی لیجنڈز شامل تھی ۔اس لیگ میں بھارت سمیت دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی ۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی مصروفیات کے سبب ٹی 20 کے بعد اس مختصر فارمیٹ کے میچز میں بھی شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی تھی۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں