منتخب سینیٹرز کو وفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ، سعد رفیق

منتخب سینیٹرز کو وفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ، سعد رفیق

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری، عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ جمہوریت کش ہے۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منتخب سینیٹرزکووفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام لے جایا گیا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کررہی ہے اور اعلان بھی کردیا ہے، جماعت اسلامی کے قائدین سے ملنے بھی جارہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا اور کہ منتخب سینیٹرزکووفاداریاں تبدیل کرانے نا معلوم مقام لے جایا گیا ،کل جب ملنے گئے تو معلوم ہوا سینیٹر صاحب نامعلوم مقام گئے ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ راجہ ظفرالحق نے پوری زندگی آئین وقانون کیلئے جدوجہد کی، دوسری طرف صادق سنجرانی ہیں، جن کے سیاسی ماضی کا کچھ پتہ نہیں۔